ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ایس ایل 6 کے میچز چند دنوں کیلئے ملتوی کیے جانے کا امکان

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 6 کے میچز چند دنوں کیلئے ملتوی کیے جانے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کھلاڑیوں اور آفیشلز کے پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ آنے میں وقت لگ سکتا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم سے سیکورٹی ہٹا دی گئی ہے، اطراف میں بھی سیکورٹی نظر نہیں آرہی۔ خیال رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیگ اسپنر فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد کل کھیلے جانے والے میچ کو موخر کر دیا گیا تھا۔

ترجمان اسلام آباد یونائیٹڈ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر دو روز قبل فواد احمد کو آئسولیٹ کردیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں