ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سلیم مانڈوی والا پر فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے کڈنی ہل ریفرنس کی سماعت کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سمیت تمام ملزمان پر 16 مارچ کو فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی۔

تفصیلات کے مطابق جج محمد بشیر نے دورانِ سماعت نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ نیب نے ضمنی ریفرنس دائر کرنا تھا، وہ کہاں ہے؟

نیب پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ عدالت اسی ریفرنس پر مقدمے کی سماعت کرے۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے کہا کہ آئندہ سماعت فردِ جرم کے لیے رکھ لیتے ہیں۔

انہوں نے اپنے حکم میں کہا کہ تمام ملزمان پر 16 مارچ کو فردِجرم عائد کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں