English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آرمی چیف کا چولستان کے صحرا میں جاری تربیتی مشقوں کا دورہ

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ معیاری تربیت اور عزم ہر خطرے اور چیلنج کے خلاف آپریشنل صلاحیتوں کو بہتر بناتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چولستان کے صحرا میں جاری تربیتی مشقوں کا دورہ کیا جس میں آرمی چیف کو 2 ہفتے پر محیط ضرب حدید مشقوں پر بریفنگ دی گئی۔

Army Bahawelpur 2

Army Bahawelpur 2

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کی سطح کی ان مشقوں کا مقصد مختلف شعبوں اور فارمیشنز کی تیاریوں اور مل کر دفاع کے اقدامات کا جائزہ لینا ہے، مشقوں میں انفنٹری، میکنائزڈ فورسز، آرٹلری، آرمی ایئر ڈیفنس، سرویلنس پلیٹ فارمز اور کامبیٹ ایوی ایشن دستوں کی مربوط مشقیں کی جارہی ہیں، مشقوں میں شامل دستوں اور یونٹس نے بھرپور پیشہ ورانہ مہارتوں کا مظاہرہ کیا۔

Army Bahawelpur 3

Army Bahawelpur 3

آرمی چیف نے بہاولپور کور کے دستوں کی پیشہ ورانہ مہارتوں اور عزم کو سراہا اور کہا کہ بھرپور معیاری تربیت اور عزم ہر خطرے اور چیلنج کے خلاف آپریشنل صلاحیتوں کو بہتر بناتا ہے۔آرمی چیف نے بہاولپور کور کی لاجسٹک انسٹالیشنز کا دورہ کرکے انجینئرنگ معیار اور مہارتوں کی بھی تعریف کی۔

Army Bahawelpur

Army Bahawelpur

قبل ازیں مشقوں کے علاقے میں پہنچنے پر کورکمانڈ لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے