English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

الیکشن کمیشن کا سینیٹ انتخابات سے قبل خواتین ارکان کو فنڈز دینے کا نوٹس

القمر

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سینیٹ انتخابات سے قبل خواتین اراکین اسمبلی کو فنڈز دینے کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف پیپلز پارٹی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے خواتین ارکان اسمبلی کو عین سینیٹ انتخابات سے قبل فنڈ جاری کرنے کے خلاف پیپلز پارٹی کے جنرل سیکریٹری نیر بخاری نے درخواست دی تھی۔ درخوست کو الیکشن کمیشن نے منظور کرتے ہوئے اسے سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے یہ سماعت 11 مارچ کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن سینیٹ الیکشن میں کرپٹ پریکٹسز اور علی رضا گیلانی سے متعلق مبینہ وڈیو پر بھی سماعت 11 مارچ کو کرے گا جس کے لیے پی ٹی آئی کے ارکان کنول شوزب اور فرخ حبیب نے درخواست دے رکھی ہے۔

دریں اثنا خیبرپختونخوا کے گزشتہ سینیٹ انتخابات کے ویڈیو اسکینڈل پر (ن) لیگ کی درخواست پر سماعت 9 مارچ کو ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے