ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انگوٹھے کے جعلی نشان تیار کرکے فراڈ کرنے والا گروہ گرفتار

ملتان: ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے  بڑی کارروائی کرتے ہوئے انگوٹھے کے جعلی نشانات تیار کرے فراڈ کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جعلی نشان انگوٹھا سے موبائل سمز ایکٹو کرنے والا گروہ پکڑا گیا۔ ایف آئی اے کی ٹیم نے سرگودھا میں کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں عمران صادق اور سعید احمد شامل ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کے قبضے سے لیپ ٹاپ، موبائل سمز، انگوٹھوں کے نشان برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان جعلی موبائل اکاونٹ بھی ایکٹو کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فراڈ میں بھی ملوث ہیں۔  تھانہ ایف آئی اے میں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں