English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد میں پولیس پٹرولنگ ٹیم پر فائرنگ، ایک اہل کار شہید دو شدید زخمی

 اسلام آباد: جی تیرہ میں پولیس پٹرولنگ ٹیم پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے سبب ایک اہلکار شہید اور دو شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ایک سب انسپکٹر اور دو پولیس جوان کنٹینر چوک پر معمول کی چیکنگ پر تھے کہ اس دوران انہوں ںے چیکنگ کے لیے اایک موٹر سائیکل کو روکا تاہم موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کردی نتیجے میں ایک سب انسپکٹر اور دو پولیس جوان زخمی ہوگئے۔

islamabad police van firing, solders injured

islamabad police van firing, solders injured

پولیس کے مطابق سب انسپکٹر جمیل، ہیڈ کانسٹیبل قاسم اور کانسٹیبل قیصر فائرنگ سے زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے قاسم نے دم توڑ دیا۔ واقعے کے بعد پولیس افسران نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور علاقہ کو کارڈن آف کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

islamabad police van firing, solders killed

islamabad police van firing, solders killed

یہ پڑھیں : راولپنڈی میں فائرنگ سے ایس ایچ او عمران عباس شہید

islamabad police van firing, solders injured 2

islamabad police van firing, solders injured 2

ڈی آئی جی آپریشنز افضال کوثر نے کہا ہے کہ جلد ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے