English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں کار چور وکیل نویں بارگرفتار

القمر

 کراچی: پولیس نے  وکیل کارلفٹر کو نویں مرتبہ گاڑی چوری کرتے ہوئے گرفتارکرلیا۔

کراچی میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل گلشن ڈویژن نے  کارلفٹر ایوب ملک موہانا ولد ابراہیم کو گاڑی چوری کرکے جاتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ ملزم 2009 سے گاڑیوں کی چوری میں ملوث  ہے اوراے وی ایل سی پولیس کے ہاتھوں پہلے بھی 8 مرتبہ گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔ ملزم نے جیل ہی سے وکالت کا امتحان بھی پاس کیا تھا۔

اے وی ایل سی پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ وکیل کی یونیفارم کی وجہ سے نہ اسے کوئی ٹول ٹیکس ادا کرنا پڑھتا تھا اور نہ ہی اسے پولیس چیک کرتی تھی۔ پولیس کے مطابق گرفتارملزم وکالت کی پریکٹس کے دوران بھی خرچے پورے کرنے کے لیے گاڑیاں چوری کرتا ہے۔ گرفتارملزم ٹویوٹا کرولا گاڑی مہران گاڑی کی چابی سے کھولتا ہے ، ملزم عادی جرائم پیشہ ہے جوکہ چوری کی گاڑیاں جھٹ پٹ بلوچستان میں حاجی نامی خریدار کو فروخت کرتا ہے۔ ملزم کراچی پولیس کومتعدد وارداتوں میں انتہائی مطلوب ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے