ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان سے منتخب سینیٹر عبدالقادر پی ٹی آئی میں شامل

 اسلام آباد: بلوچستان سے آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے سینیٹر عبدالقادر پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان سے نومنتخب سینیٹر عبدالقادر نے وزیراعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ملاقات کی، اس موقع پر وزیر دفاع پرویز خٹک بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران سینیٹر عبدالقادر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے۔وزیراعظم نے پاکستان تحریک انصاف کا پرچم عبدالقادر  کے گلے میں پہنایا۔

سینیٹر عبدالقادر کی شمولیت سے اب سینیٹ میں تحریک انصاف کی عددی قوت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے.

سینیٹر عبدالقادر کون ہیں؟

سینیٹر عبدالقادر کا آبائی تعلق بلوچستان سے ہے تاہم وہ کئی برسوں سے اسلام آباد میں مقیم ہیں اور ان کا شمار اسلام آباد کے بڑے کنٹریکٹر بلڈرز میں ہوتا ہے۔ انہیں پہلے پی ٹی آئی نے سینیٹ کا ٹکٹ دیا تھا تاہم بلوچستان سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے اس پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ جس پر تحریک انصاف نے عبدالقادر سے اپنا ٹکٹ واپس لے لیا تھا۔ جس کے بعد عبدالقادر نے آزاد حیثیت میں بلوچستان سے سینیٹ کا الیکشن لڑا تھا، انہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بی اے پی اور پی ٹی آئی کا مشترکہ امیدوار قرار دیا تھا، سینیٹ الیکشن میں انہوں نے سب سے زیادہ 11 ووٹ حاصل کیے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں