English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گوجرانوالہ میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی اورزمینداروں کے درمیان جھگڑا، 2 افراد جاں بحق

القمر

گوجرانوالا: نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالکان کی جانب سے اراضی کے عوض رقم نہ دینے پرزمینداروں کا جھگڑا ہوا جس سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

گوجرانوالہ میں چندا قلعہ کے قریب نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالکان کی جانب سے اراضی کے عوض رقم نہ دینے پرزمینداروں نے احتجاج کیا، مظاہرین کے پتھراؤ پر ہاؤسنگ سوسائٹی کے سیکیورٹی گارڈزنے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طورپراسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

مرنے والوں کی شناخت راناعمران اوررانا امجد کے نام سے ہوئی۔ شدید فائرنگ اور تصادم کے باوجود صدرپولیس موقع پر پہنچ نہ سکی ۔ مظاہرین رانا عمران نامی شخص کی میت جی ٹی روڈ پررکھ کر احتجاج کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے