English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

معروف مصنفہ شمع خالد انتقال کرگئیں

القمر

 کراچی: معروف مختصر کہانی نویس شمع خالد راولپنڈی میں انتقال کرگئیں۔

معروف مختصر کہانی نویس، رٹائرڈ ڈپٹی کنٹرولر ریڈیو پاکستان اور فاطمہ جناح یونیورسٹی کی لیکچرار شمع خالد راولپنڈی میں انتقال کرگئیں، انھیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، آئرن لیڈی کے نام سے جانی جانے والی شمع خالد نے مردوں کے اس معاشرے میں اپنا نام پیدا کیا۔

شمع خالد نے ٹرپل ایم اے اور ایل ایل بی کیا تھا، انھوں نے سفرنامے سمیت 8کتابیں لکھیں، چھوٹے چھوٹے مسائل پر کہانیاں لکھنے کے فن میں ماہر تھیں ،معروف مصنف محمود شام نے ان کی موت کو اردو ادب کیلیے بڑا نقصان قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے