English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئی جی سندھ نے پولیس کو کراچی کو کسی بھی جگہ کا قبضہ ختم کرانے سے روک دیا

القمر

کراچی: آئی جی سندھ مشتاق مہر نے کراچی پولیس چیف کو کسی بھی جگہ کا قبضہ ختم کرانے سے روک دیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق آئی جی سندھ مشتاق مہر کی زیرصدارت سینٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس ہوا، جس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز سندھ، ڈی آئی جی ایسٹ، ڈی آئی جی فائننس، اے آئی جی آپریشنز، لیگل، کمپلین سیل کے علاوہ زون شرقی کے ضلعی ایس ایس پیز اورایس ایس پیز انویسٹی گیشن نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں انکشاف ہوا کہ ماضی میں پولیس افسران و اہلکارقبضہ مافیا کی سرپرستی میں ملوث رہے ہیں، آئی جی سندھ نے پولیس افسران و اہلکاروں کا قبضہ مافیا کی سرپرستی میں ملوث ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے کراچی پولیس چیف کو ہدایت کی کہ کسی بھی جگہ کا قبضہ چھڑوانا یا اراضی واگذارکرانا پولیس کا کام نہیں ہے، پولیس صرف متعلقہ اداروں کی سفارش پر کارروائی کرے گی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے