ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کی تاریخ تبدیل

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کی تاریخ تبدیل کردی۔

الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ میں 18 مارچ کو دوبارہ ضمنی انتخاب کا اعلان کیا تھا۔ تاہم الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخاب اب 10 اپریل کو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ انتخابات کے انعقاد کو شفاف اور انتظامی امور کو فول پروف بنانے کے لیے پولنگ تاریخ تبدیل کی گئی، پنجاب حکومت نے ضلعی اور ڈویژنل افسران کی معطلی اور تبادلے کے بعد نئے افسران کی تعیناتیوں پر وقت مانگا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ پنجاب حکومت مستقل بنیادوں پر انتظامی افسران کو خالی شدہ آسامیوں پر فوری تعینات کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں