English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شوگر ملز مالکان اور کمپنیوں کے خلاف ٹیکس کی عدم ادائیگی کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

القمر

 اسلام آباد: شوگر ملز مالکان اور کمپنیوں کے خلاف ٹیکس کی عدم ادائیگی پر تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شوگر ملز مالکان اور کمپنیوں کے خلاف  400 ارب روپے سے زائد ٹیکس وصولی کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش  کردی گئی ہے، تاہم حکومتی شخصیات کی شوگر ملوں کے خلاف ٹیکس وصولی کی کوئی رپورٹ نہیں دی گئی، جہانگیر ترین گروپ، خسرو بختیار گروپ، ہمایوں اختر گروپ، شریف فیملی کے خلاف بھی تحقیقات مکمل نہ ہو سکیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شوگر ملز سے 386 ارب روپے کی وصولی کا فیصلہ

رپورٹ کے مطابق چھوٹی شوگر ملوں کے خلاف تحقیقات مکمل ہوگئی ہے، اور 404 ارب روپے کا ٹیکس بھی ریکور کر لیا گیا، رمضان شوگر ملز، جے ڈی ڈبلیو، آر وائی کے اور اتحاد شوگر ملز کے خلاف کاروائی مکمل نہیں ہوئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے چھوٹی بڑی 89 شوگر کمپنیوں سے واجب الادا مکمل ٹیکس وصول کا حکم دے رکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے