ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوئٹہ : کوئلہ کی کان میں گیس بھرنے سے 6 کان کن جاں بحق

کوئٹہ: مارواڑ میں کوئلہ کی کان میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث 6 کان کن جاں بحق جب کہ 2 کو بچالیا گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے مارواڑ میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث 8 کان کن پھنس گئے جن کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، اس دوران 6 افراد کی لاشیں نکالی گئیں جب کہ 2 کان کنوں کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق مارواڑ کے علاقے میں کوئلہ کان میں گیس بھر جانے سے زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کوئلہ کان میں کام کرنے والے 8 کانکن پھنس گئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں