English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

’’ برادران یوسف ‘‘ یوسف رضا گیلانی سے ہاتھ کر گئے، فردوس عاشق

القمر

 لاہور: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ’’برادران یوسف ‘‘ یوسف رضاگیلانی سے ہاتھ کر گئے۔

فردوس اعوان نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ’’برادران یوسف ‘‘ یوسف رضاگیلانی سے ہاتھ کر گئے اور ان سات ووٹوں کا بھی نتارہ ہوگیا جو انھیں سینیٹ کارکن منتخب کرنے کیلئے ڈالے گئے تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر وزیراعظم عمران خان کی برتری ثابت ہوگئی اور دونوں ایوانوں میں اکثریت کے بعد ملک کو قوم کے استحکام ترقی اور مفاد عامہ کے لئے قانون سازی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے