English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کسی کے لانگ یا شارٹ مارچ سے کچھ فرق نہیں پڑتا، شبلی فراز

القمر

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ کسی کے لانگ یا شارٹ مارچ سے کچھ فرق نہیں پڑتا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شبلی فراز نے کہا کہ نواز شریف ، آصف زرداری اور دیگر 30 سال سے حکومت کررہے تھے، نوازشریف نے لندن اور پورے پاکستان میں جائیدادیں بنائی ہیں، ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا تھا، ادارے مفلوج تھے،عوام کو مصنوعی جھلک دکھائی گئی لیکن عملی طور پر کچھ نہیں ہوا،ان لوگوں نے ذاتی مقاصد کیلئے اداروں کو استعمال کیا، عوام کو خوشحالی نہیں ملی، ان کے اثاثوں میں اضافہ ہوا، اپوزیشن نے ملک کے ساتھ جو کچھ کیا اس پر معافی مانگیں اور کفارہ اداکریں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کسی کے لانگ مارچ شارٹ مارچ سے کچھ فرق نہیں پڑتا، لانگ مارچ میں بھی اپوزیشن کو ناکامی ہوگی، پی ڈی ایم کو ناکامی ہوگی، حق کی فتح ہوگی، ان کو عوام نے مسترد کردیا، اپوزیشن اسلام آباد آئے لیکن ہم انھیں ایک گملا بھی نہیں توڑنے دیں گے، اپوزیشن نے ملک کے ساتھ جو کچھ کیا اس پر معافی مانگیں اور کفارہ اداکریں، پی ڈی ایم کو ناکامی اور حق کی فتح ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے