English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کسی رکن نے بھی غلط مہر نہیں لگائی ہمیں اپوزیشن کے تمام سینیٹرز پر اعتماد ہے، بلاول

القمر

 اسلام آباد: بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ کچھ اپوزیشن سینیٹرز نے جان بوجھ کر غلط مہر لگائی، کسی سینیٹر نے غلط مہر نہیں لگائی، مجھے اپوزیشن کے تمام سینیٹرز پر مکمل اعتماد ہے۔

آصف علی زرداری کی جانب سے پیپلز پارٹی کے سینیٹرز کے عشایے میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیکریٹری سینیٹ کی ہدایات کی روشنی میں سینیٹرز کو امیدوار کے خانے میں کہیں بھی مہر لگانے کی ہدایات دی گئی تھیں، اپوزیشن کے تمام سینیٹرز نے سید یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن)، جمعیت علمائے اسلام اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتیں پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر متحد ہیں، کیمروں کی تنصیب کا معاملہ واٹر گیٹ کی طرح ایک بڑا اسکینڈل ہے، پریذائیڈنگ آفیسر کا فیصلہ جلد ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

بلاول نے کہا کہ ہمیں انصاف کی امید ہے، پارلیمان میں سلیکٹڈ عمران خان کے خلاف ہم نے بڑی کامیابیاں سمیٹی ہیں، عمران خان کی حکومت اپنا اعتماد کھوچکی ہے، پارلیمان کے ذریعے ہم حکومت کا خاتمہ کرسکتے ہیں، پارلیمان سے استعفے دینے یا نہ دینے کا معاملہ اہم ہے اس بات کا فیصلہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے