ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کمسن بچی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت، 1لاکھ جرمانہ

پشاور: چائلڈ پروٹیکشن کورٹ پشاور نے آٹھ سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے قاری سعید کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔

چائلڈ پروٹیکشن کورٹ پشاور کی جج ودیعہ مشتاق ملک نے مسجد میں آٹھ سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے قاری سعید کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی جبکہ متاثرہ بچی کو تین لاکھ روپے بطور ازالہ دینے کے احکامات بھی جاری کئے ہیں۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ مجرم کو اس وقت تک پھانسی پر لٹکایا جائے جب تک اس کی موت کی تصدیق نہ ہو جائے۔

استعاثہ کے مطابق قاری سعید نے 2019 میں ایک سات سالہ بچی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں