English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اے این پی کے صدر اسفند یار ولی بھی کورونا کا شکار

القمر

چارسدہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفندیارولی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفند یارولی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں اور انہوں نے خود کو قرنظینہ کرلیا ہے۔

اے این پی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات سمر ہارون بلور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں اسفندیار ولی کی صحت یابی کی دعا کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ صدر اے این پی نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو ولی باغ چارسدہ میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

دوسری جانب اسفند یار ولی کے بیٹے اور اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے بتایا کہ اسفندیارولی خان کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آنے کے بعد عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی کابینہ کا  15 مارچ کو ہونے والا اجلاس، صوبائی ورکنگ کمیٹی اور صوبائی کونسل کے اجلاس بھی 16,17 مارچ کو ہونے تھے جو ملتوی کردیے گئے ہیں۔ غنی خان کی برسی تقریب کے حوالے سے منعقدہ ”د غنی میلہ ” کی تقریب بھی منسوخ کردی گئی ہے، جب کہ ڈاکٹرز کے ہدایات کے مطابق ولی باغ چارسدہ کو ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے