ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے سینیٹر کا چالان

 اسلام آباد: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر حکمران جماعت تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹر کا چالان ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر سینیٹر فیصل جاوید کا چالان کیا۔ سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر معذرت خواہ ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے پہچاننے کے باوجود چالان کاٹنے والے ٹریفک آفیسر کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ملک میں عوام اور خواص کے لیے ایک قانون ہونا چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں