ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، متعلقہ ایس ایس پی کیخلاف ایف آئی آر کا حکم

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر آئندہ سماعت پر بہتر پیش رفت رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیدیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو اور جسٹس عبد المبین لاکھو پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ جے آئی ٹی عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ شہری 2008 سے گم شدہ ہے، 12 جے آئی ٹی سیشن ہوچکے ہیں، تین پی ٹی ایف سیشن ہو چکے، کیس کی پروگریس رپورٹ جمع کروا دی گئی ہے۔

شہری کی عدم بازیابی پر عدالت برہم ہوگئی۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیئے کہ اتنے سال ہوچکے، کوئی خاص پیش رفت نہیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ متعلقہ ایس ایس پی کیخلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر بہتر پروگریس رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 24 اپریل تک کے لیے ملتوی کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں