English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کھیلوں کی سرگرمیوں کو فوری بحال کیا جائے،آرگنائزرز

القمر

لاہور (سید وزیر علی قادری) عالمی وباء کووڈ 19 کی تیزی سے بڑھتی ہوئی تیسری لہر کے بعد وفاقی و صوبائی حکومتوں نے مختلف شعبوں میں ایس او پیز کے تناظر میں پابندیاں عائد کردی ہیں جس میں کھیل بھی شامل ہے۔ تاہم آرگنائزرز اور کھلاڑی اس فیصلے سے خوش نظر نہیں آتے۔ لاہور شہر کی بات کی جائے جو سب سے بڑے صوبے کا دارلحکومت ہے وہاں کرکٹ، ہاکی اور فٹبال ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ کھیل صحتِ کے لیے بہت ضروری ہے۔ اس پر پابندی عائد کر کے نوجوانوں کی جسمانی نشوونما پر ہی منفی اثرات مرتب نہیں ہوتے بلکہ فوری اور ہنگامی بنیادوں پر فیصلے ٹھونسنے سے اچھی خاصی بنی ہوئی فٹنس بھی متاثر ہوتی ہے۔ نمائندہ خصوصی جسارت سے گفتگو کرنے والوں میں ماڈل ٹاؤن فٹبال کلب کے صدر فہیم بٹ، وفا اسپورٹس ویلفیئر فاؤنڈیشن شاہد عباس، شاہدرہ کرکٹ کلب کے روح رواں استاد شبیر، گلبرگ ہاکی کلب کے نوید چوہان و دیگر شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے