ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دورہ جنوبی افریقا،قومی کھلاڑی آج کیمپ میں رپورٹ کرینگے

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے دورہ جنوبی افریقا اور زمبابوے کے پر روانگی سے قبل مختصر کیمپ کل جمعہ سے شروع ہوگا۔دورے کیلیے منتخب کرکٹرز (آج)جمعرات کولاہور میں رپورٹ کریں گے ،قومی ٹیم 27مارچ کوچارٹرڈ طیارے سے جنوبی افریقہ روانہ ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم مارچ کے آخری ہفتے میں جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے روانہ ہوگی۔ روانگی سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے لیے کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔پنجاب حکومت سے اجازت ملنے کے بعد ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کھلاڑیوں کا کیمپ 19 مارچ سے لگے گا۔کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آنے والے کرکٹرز اور آفیشلز 18مارچ کو لاہور کے نجی ہوٹل میں جمع ہوں گے۔دوسری جانب قومی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے اسکواڈ میں لاہور سے تعلق رکھنے والے کرکٹرز کی پہلی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ مکمل ہوگئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں