دبئی(جسارت نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے مختصر فارمیٹ اور ایک روزہ میچز کے کھلاڑی کی نئی درجہ بندی جاری کردی ہے، ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان کی مزید بہتری ہوئی اور تیسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ ون ڈے رینکنگ میں بھی بابر اعظم تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہیں۔ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا پہلا نمبر ہے جبکہ پاکستان کے محمد عامر نویں پوزیشن پر ہیں۔ون ڈے آل رائونڈرز میں عماد وسیم پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ نئی رینکنگ میں انگلینڈ نے ڈیوڈمیلان پہلی پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے ایرون فنچ موجود ہیں۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجے ترقی پاتے ہوئے تیسرے نمبر پر آگئے ہیں، بابراعظم نے تیسری پوزیشن پر بھارتی بلے باز لوکیش راہول کو چوتھے نمبر پر دھکیلا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں بہترین کارکردگی کی بدولت بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی درجہ بندی میں بہتری آگئی ہے، اور وہ پانچویں پوزیشن لئے ہوئے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہیں جبکہ افغانستان کے راشد خان پہلے، جنوبی افریقا کے تبریز شمسی دوسرے جبکہ افغانستان کے ہی مجیب الرحمان تیسری پوزیشن پر برا جمان ہیں۔

