English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم کی ایم کیوایم کو مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی

القمر

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے اتحادی جماعت ایم کیوایم پاکستان کے وفد نے ملاقات کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیوایم  کے وفد نے وزیر اعظم سے ملاقات میں اپنے کارکنوں کی رہائی اوران پر بنائے گئے مقدمات واپس لینےکامطالبہ کیا ہے۔  اس کے علاوہ وفد نے ایم کیوایم کے بند د فاتر کھولنے اور یونیورسٹی کے قیام کے مطالبات بھی وزیر اعظم کے سامنے رکھے ہیں۔

ایم کیو ایم کے وفد کا کہنا تھا کہ ہمارا سب سے اہم مسئلہ کراچی کی ترقی ہے۔ ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے ایم کیوایم کو مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے اور وفاقی وزیر برائے  منصوبہ بندی اسدعمر کو ایم کیوایم سے متعلق امور دیکھنے کی ہدایت کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے