English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آوارہ کتوں کے معاملہ پر دو ایم پی ایز کی رکنیت معطل کرنے کے احکامات جاری

سکھر: سندھ ہائی کورٹ سکھر نے آوارہ کتوں کے معاملہ پر دو ایم پی ایز کی رکنیت معطل کرنے کے احکامات جاری کردیے جن میں پیپلز پارٹی کی راہنما فریال تالپور اور گیان چند ایسرانی شامل ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے سندھ کے مختلف علاقوں میں سگ گزیدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات کیخلاف دائردرخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔ تحریری حکمنامہ میں عدالت نے الیکشن کمیشن سندھ کو حکم دیا کہ رتوڈیرو سے رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور اور جامشورو سے گیان چند ایسرانی کی اسمبلی رکنیت معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے انتباہ دیاکہ جس علاقے میں سگ گزیدگی کا واقعہ پیش آیا وہاں کے ایم پی اے کے خلاف کارروائی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے