English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں آج سے 30 ایئرکنڈیشنڈ کوچز کا آغاز

پاکستان کے معاشی حب، شہر قائد کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر بسوں میں سفر کرنے والے پریشان حال شہریوں کے لیے خوش خبری ہے کہ آج سے 30 ایئرکنڈیشنڈ 16 ڈی کوچز کا آغاز ہوگیا۔ روٹ اونر محمد شفیع کے مطابق ابھی یہ ایئرکنڈیشنڈ بسیں ایک ہی روٹ پر چلائی جارہی ہیں، داؤد چورنگی شارع فیصل تا ٹاور کوچ کا کرایہ 100 روپے ہوگا۔

نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے بتایا کہ مزید 2 روٹس پر بھی اے سی کوچز کا آغاز ہوگا۔ گزشتہ ماہ وزارت ٹرانسپورٹ نے شہر میں نئی بسیں چلانے کا اعلان کیا تھا۔

نجی کمپنی کے مالک نوید خان کا کہنا تھا کہ آن لائن بکنگ یا بس خالی ہونے پر براہ راست سفر بھی ہوسکےگا، بسوں کی تعداد بتدریج اور روٹ بڑھائے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے