English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی : کل سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری زائد رہنے کا امکان ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ کا معمول کا اوسط درجہ حرارت 32.4 ڈگری رہا ہے جبکہ اب کراچی کا درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مغربی سسٹم رخصت ہونے کے باعث ہواؤں کا رُخ تبدیل ہوگا، کراچی میں شمال مغرب سے خشک اور گرم ہوائیں چلیں گی۔ سردار سرفراز نے مزید کہا کہ 30 مارچ کے بعد کراچی کا درجہ حرارت 39 ڈگری تک جاسکتا ہے جبکہ ہیٹ ویوز آنے کے بھی امکانات رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے