English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی : ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی: لیاری کے علاقے نیا آباد ماما ہوٹل کے قریب فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ کمسن لڑکے سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بغدادی کے علاقے لیاری ماما ہوٹل شہزادہ خان منزل گلی نمبر 2 میر محمد روڈ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ کمسن لڑکے سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے جنھیں فوری طور ایدھی کے رضا کاروں نے سول اسپتال پہنچایا ۔

ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز کے مطابق مقتول پولیس اہلکار 25 سالہ معیز ولد خورشید احمد ایس پی سٹی کا ڈرائیور تھا جو گھر کے باہر سادہ لباس میں بیٹھا ہوا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ڈاکو لوٹ مار کی نیت سے آئے تو اس نے اپنا اسلحہ نکالنے کی کوشش کی تو اس دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر 18 سالہ جہانزیب اور 6 سالہ ابوبکر زخمی ہوگئے تاہم پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے