English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی : سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے چار دہشت گرد گرفتار

کراچی: سی ٹی ڈی اور رینجرز کی گلستان جوہر میں کارروائی کے دوران علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے چار کارندے گرفتار کرلئے گئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق رینجرز اور سی ٹی ڈی پولیس نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مشترکہ کارروائی کرکے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں سجاد علی چنہ، محسن رضا چنہ، نوشاد علی عرف صدام اور اسلم بیگ شامل ہیں، اور تمام کا تعلق سندھ ریولیوشن آرمی اصغر شاہ عرف سجاد شاہ گروپ سے ہے، دہشت گروں کا گروہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے، اور ان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے