English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی : ضلع وسطی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

القمر

کراچی: کورونا کیسز میں اضافے کے بعد ضلع وسطی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن 6 جون تک گلبرگ،نارتھ کراچی، لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آبادکے علاقوں اور رہائشی یونٹس پر نافذ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہےکہ ضلع وسطی کے ان چاروں ٹاؤنز میں 199کورونا کے مریض موجود ہیں جس کے باعث ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرکی نشاندہی پر لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کا ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے اور متاثرہ علاقوں کے لوگوں کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی جب کہ علاقے میں تمام کاروباری و صنعتی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہےکہ متاثرہ علاقوں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور فیملی اجتماع پر پابندی ہوگی جب کہ متاثرہ علاقوں کے کورونا مثبت افراد اپنےگھروں میں قرنطینہ رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے