English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی وی میں ڈراموں کے بعد آئیڈیاز کا بحران، بھاری معاوضے کے بدلے تخلیقات خریدنے کا فیصلہ

پاکستان ٹیلی ویژن کے ملازمین کا ذہن مفلوج ہوگیا۔
ملازمین ہر ماہ بھاری تنخواہیں اور مراعات تو لے رہے ہیں
لیکن ان کے دماغ خیالات اور آئیڈیاز پیدا کرنے سے انکاری ہیں۔
ماجرہ کچھ یوں ہے کہ پی ٹی وی نے آئیڈیاز لینے کے لیے پرائیویٹ پارٹنرز کی تلاش شروع کردی ہے۔
اخبارات میں پی ٹی وی کی طرف سے اشتہار شائع کیا گیا۔

اس اشتہار میں پی ٹی وی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اسے سافٹ ویئر اور میوزک کے لیے آئیڈیاز کی تلاش ہے۔
پرائیویٹ سیکٹر کے لوگ اپنے آئیڈیاز کا پروپوزل پی ٹی وی کے اسلام آباد دفتر میں جمع کروا سکتے ہیں۔
لوگوں کو ان کے آئیڈیاز کی بنا پر بھاری معاوضہ دیا جائے گا اور ان سے کنٹریکٹ کیے جائیں گے۔

اس اشتہار سے پی ٹی وی کی بدحالی کا اندازہ ہوتا ہے کہ وہ چینل جو دنیا میں
ایک درس گاہ کا درجہ رکھتا تھا، بھارتی فنکار بھی پاکستانی ڈرامے
دیکھ کر فنکاری سیکھتے تھے اس کس قدر تباہ کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل پی ٹی وی پرائیویٹ چینلز اور پروڈکشن ہاوسز کے ڈرامے بھاری معاوضے پر خرید کرنشر کررہا ہے۔
یہ وہی لوگ ہیں جو پی ٹی وی پر کام کرتے رہے ہیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ان
نے اپنے یا تو چینلز شروع کر لیے ہیں یا پروڈکشن ہاوسز کھول لیے ہیں۔
یہ تمام مفاد پرست لوگوں نے وقت کے ساتھ ساتھ اپنے ادارے تو لازمی کھڑے کر لیے ہیں
لیکن جس ادارے نے انہیں سب کچھ دیا اسے تباہ کردیا۔

ایک وقت تھا جب پی ٹی وی کے لازوال ڈرامے جیسے الف نون، وارث، دھوپ کنارے وغیرہ لگتے تھے
تو پاکستان کیا بھارت کی سڑکیں بھی سنسان ہوجاتی تھی۔
لیکن آج پی ٹی وی پرائیویٹ چینلز سے ان کے نشر یافتہ ڈرامے دوبارہ خرید کر چلانے پر مجبور ہے۔
اب ڈرامے خریدنے کے بعد آئیڈیاز بھی انہی لوگوں سے خرید کر انہیں نوازا جائے گا۔
یہاں پی ٹی وی کی انتظامیہ سے سوال ضرور اٹھتا ہے کہ اگر ڈرامے اور
آئیڈیاز تک آپ نے باہر سے خریدنے ہیں تو آپ نوکری کس بات کی کر رہے ہیں؟
آپ کی بھاری تنخواہوں اور معاوضوں کی مد میں پاکستان کی غریب عوام بجلی کے
بلوں میں پی ٹی وی فیس کی مد میں اربوں روپے ادا کر رہے ہیں۔
اگر آپ فارغ رہ کر کند ذہن ہوچکے ہیں تو یہ آپ کا اخلاقی فرض ہے کہ نوکری چھوڑیں اور
گھر بیٹھ کر کوئی اور کام کریں تاکہ اہل لوگوں کو کام کرنے کا موقع مل سکے۔
وہ کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ

کرسی ہے تمہارا یہ جنازہ تو نہیں ہے
کچھ کر نہیں سکتے تو اُتر کیوں نہیں جاتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے