ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد: تفریحی مقامات کھولنے کا اعلان

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری کے پیشِ نظر واٹرپارکس، سوئمنگ پولز اور تفریحی مقامات کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں تمام تفریحی مقامات پر 50 فیصد گنجائش کی اجازت ہوگی جبکہ ان ڈور فوڈ کورٹس اور ڈائن ان کی اجازت نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ وفاقی دارالحکومت میں سوئمنگ پولز اور پارکس ہفتے اور اتوار کو بند رہیں گے۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی گئی کہ تفریحی مقامات پر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں