English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایرانی لڑاکے طیارے کی ہنگامی انخلا سیٹس کھلنے کی وجہ سے دونوں پائلٹس ہلاک

القمر

تہران: ایران میں جنگی طیارے کی ’’ہنگامی انخلا سیٹس‘‘ کھلنے کی وجہ سے دونوں پائلٹس ہینگر روف سے بری طرح ٹکرانے کی وجہ سے ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران کے قریب دزفول فضائی اڈے میں ایف-5 لڑاکے طیارے میں دو پائلٹس کی موجودگی کے دوران اور پرواز بھرنے سے تھوڑی دیر پہلے انخلا سیٹس کھل گئیں۔

انخلا سیٹس کھلنے کی وجہ سے دونوں پائلٹس ’’ہینگر روف‘‘ سے بار بار اور بری طرح ٹکرا کر کچلے گئے جس کے نتیجے میں دونوں کی موت واقع ہوگئی۔

ابتدائی طور پر کہا جا رہا ہے کہ انخلا سیٹس تیکنیکی غلطی سے کھل گئی تھیں۔ ایران فضائیہ نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

واضح رہے کہ انخلا سیٹ (ejector seats) لڑاکا طیارے میں پائلٹ کی ایسی کرسی ہوتی ہے جو ہنگامی صورت میں بارودی مواد یا راکٹ موٹر کی مدد سے بھرپور طاقت کے ساتھ طیارے سے باہر آتی ہے اور پھر خود بخود پیراشوٹ کھل جاتا ہے جس سے کرسی پائلٹ سمیت بحفاظت زمین پر اتر جاتی ہے۔

منبع: ایکسپریس نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے