English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مشکلات کا دور ختم ، بلوچستان کو 700 ارب روپے کا پیکیج ، زیارت سیاحت کا مرکز بن سکتا: عمران خان

القمر

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم کو خوشخبری دیتے ہیں کہ ملک بہت مشکل وقت سے نکل رہا ہے، ماضی کی حکومتوں نے بلوچستان کو نظر انداز کیا، ہم نے اتحادی حکومت ہونے کے باوجود بلوچستان کو نمایاں فنڈز دیئے، 700 ارب روپے کا پیکیج دیا جبکہ اب سڑکوں کا پیکیج دے رہے ہیں، زیارت میں ایل این جی پلانٹ کیلئے آئندہ مالی سال میں بھرپور کوشش کریں گے، زیارت سیاحت کا مرکز بن سکتا ہے، خیبرپختونخوا میں ہماری حکومت نے سیاحت کو فروغ دیا جس سے روزگار اور کاروبار بڑھے۔

وہ منگل کو قائداعظم ریذیڈنسی زیارت میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کو خوش آمدید کہا۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی طرف سے اپنے لئے ادا کئے گئے اچھے کلمات پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں 20 سال پہلے زیارت آنے کا اتفاق ہوا تھا تاہم آج اس کا فضائی جائزہ لیا، صنوبر کے پرانے درختوں کو دیکھا جن کے بارے میں ہم پڑھتے تھے،قائداعظم نے اپنی زندگی کے آخری ایام جہاں گزارے اس تاریخی جگہ کو دیکھنے آیا ہوں۔

 وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے بلوچستان کو اپنا سمجھا، پہلی حکومتوں نے بلوچستان کو دیا نہیں بلکہ اس سے لیا، ہماری حکومت نے مشکل حالات کے دوران جب گذشتہ حکومتوں کے بھاری قرضے بھی واپس کرنے تھے اس کے باوجود جتنا ہو سکا بلوچستان کیلئے فنڈز دیئے ہیں، بلوچستان پر ماضی میں توجہ نہیں دی گئی، پیسہ خرچ نہیں کیا گیا، جو پیسہ دیا گیا اگر وہی صحیح خرچ ہوتا تو بلوچستان کی تقدیر بدل جاتی۔ وزیراعظم نے کہا کہ قوم کیلئے خوشخبری ہے کہ ملک بہت مشکل وقت سے نکل رہا ہے، ہمارے مخالفین نے پہلے شور مچانا شروع کر دیا کہ حکومت ناکام ہو گئی ہے، وہ چاہتے تھے یہ کامیاب نہ ہوں، انہیں خطرہ تھا کہ اگر یہ حکومت کامیاب ہو گئی تو ان کی سیاسی دکانیں بند ہو جائیں گی، اسی لئے انہوں نے معیشت کی تباہی، مہنگائی کا واویلا شروع کر دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے