English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

16چینی لڑاکا طیاروں کی جانب سے ملائشیا کی حدود کی خلاف ورزی پر حکومت کا سخت رد عمل

القمر

حکومتِ ملائیشیا  نے چینی 16 لڑاکا طیاروں کے کل ملائیشیا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے  پر ردِ عمل کا مظاہرہ کیا۔

وزیر خارجہ حشام الدین حسین نے اس ضمن میں اپنے تحریری بیان میں ملائیشیائی فضائیہ کے  اس معاملے پر کل  جاری   کردہ اعلامیہ کے حوالے سے  کہا ہے کہ ملائیشیا  حکومتِ چین کو اس خلاف ورزی  کے بر خلاف  سفارتی احتجاجی مراسلہ روانہ  کرے گا۔

 حشام الدین نے  بتایا کہ 16 لڑاکا طیاروں کی فضائی حدود کی خلاف ورزیاں کرنے پر  چین کے ملک میں سفیر کو دفتر ِ خارجہ طلب کیا جائیگا۔

فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ملائیشیا کے خدشات سے  چینی وزیر خارجہ وانگ یی کو بھی آگاہی کرائے جانے کا ذکر کرنے والے حشام الدین    کا کہنا تھا کہ  ملائیشیا کا ہر ملک کے ساتھ دوستی  کے تعلقات قائم کرنے کا مؤقف  اپنی قومی سلامتی  میں رعایت سے کام لینے کا مفہوم نہیں رکھتا ۔ ہم اپنی حاکمیت اور وقار  کے تحفظ کو پر عزم طریقے سے جاری رکھیں گے۔

ملائشیا میں چینی سفارتخانے نے بھی ایک تحریری اعلامیہ میں  واضح کیا ہے کہ کل کی پروازیں اس ملک کی  فضائی حدود کی حاکمیت  کو ہدف بنانے کا مقصد نہیں رکھتی تھیں یہ محض معمول کی تربیتی پروازیں تھیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے