ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسحاق ہرزوگ اسرائیل کے 11 ویں صدر منتخب ہو گئے

 اسرائیل میں ارکان پارلیمان صدر ریوان ریولین کی مدت صدارت ختم ہونے کی بنا پر نئے صدر کے  انتخاب کے لیے یکجا ہو ئے۔

 پارلیمان میں کی گئی رائے دہی کے دوران سابقہ مزدور پارٹی کے لیڈر اسحاق ہرزوگ اور مقبوضہ غزہ کی پٹی اور مشرقی القدس کے درمیان گیواد زی ایو کی یہودی آبادی  کے مکین مراکشی نژاد صیہونی تحریک پسند میریم پیریٹز کے درمیان مقابلہ ہوا۔

 ہرزوگ نے رائے دہی میں 120 رکنی پارلیمان میں 87  جبکہ ان کی حریف پیریٹز نے 27 ووٹ لیے جس کی بنا پر اسحاق ہرزوگ ملک کے گیارہویں صدر منتخب ہو گئے۔

 یہودی ایجنسی کے صدر  اور ساٹھ سالہ ہرزوگ سن 1983-1993 کے درمیان منتخب شدہ چھٹے صدر شائم ہرزوگ کے صاحب زادے ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں