English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جرمنی نے فضائی آلودگی کے قانون کی خلاف ورزی کی ہے:یورپی یونین

القمر

یورپی یونین کی عدالت کے ایک فیصلے کے مطابق جرمنی نے فضائی آلودگی سے متعلق قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کی۔

آج برسلز میں اس یورپی عدالت نے اپنے ایک فیصلے میں جرمنی کو خبردار کیا کہ اگر حکومت نے بڑے جرمن شہروں میں فضائی آلودگی کو کم اور آب و ہوا کے معیار کو بہتر نا بنایا تو برلن حکومت کو سزا کے طور پر جرمانہ بھی کیا جا سکتا ہے۔

عدالت کے مطابق جرمنی نے 2010ء سے لے کر 2016ء تک نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ گیس کے اخراج سے متعلق یورپی یونین کی طے شدہ سالانہ حدود کی خلاف ورزی کی۔

واضح رہے کہ اس خلاف ورزی سے متاثر ہونے والے بڑے شہروں اور علاقوں میں برلن، اشٹٹ گارٹ، میونخ، کولون اور ڈسلڈورف بھی شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے