English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران: پیٹرول ریفائنری میں آگ

القمر

ایران کے وزیرِ پیٹرول بیژن نامدار زنگنہ نے کہا ہے کہ کل دارالحکومت تہران کے جنوب میں واقع پیٹرول ریفائنری میں لگنے والی آگ تاحال جاری ہے تاہم آگ سے پیداواری یونٹوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

بیژن نے تہران کے جنوب میں واقع شہید تند گویان پیٹرول ریفائنری میں لگنے والی آگ کے بارے میں ایرانی ذرائع ابلاغ کے لئے بیانات جاری کئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ریفائنری میں لگنے والی آگ پیدواری یونٹوں میں نہیں دو ڈپووں میں لگی ہے۔ آگ سے پیداواری یونٹوں کو نقصان نہیں پہنچا۔

بیژن نے کہا ہے کہ آگ بجھانے اور متاثرہ ڈپووں کے اطراف کو ٹحنڈا کرنے کی کاروائیاں جاری ہیں۔

وزیرِ پیٹرول بیژن نامدار زنگنہ نے کہا ہے کہ ڈپووں میں موجود ہائیڈروکاربن کے ختم ہونے تک آگ جاری رہنے کی توقع ظاہر کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے