ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیبرپختونخوا میں بھارتی اور جنوبی افریقہ کورونا وائرس کیسز کی تصدیق

پشاور: خیبرپختونخوا میں بھارتی اور جنوبی افریقہ کورونا وائرس کیسز کی تصدیق ہوگئی۔

صوبائی سیکریڑی صحت سید امیتاز حسین شاہ کے مطابق 12 مریضوں کے نمونے ٹیسٹ کے لیے اسلام آباد بھیجے گئے تھے جن میں 3 میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور یہ تینوں چند روز قبل یو اے ای سے واپس آئے تھے۔

سیکریڑی صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے متاثرہ ایک مریض میں بھارتی الفا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور دو مریضوں میں جنوبی افریقہ کی بی ٹا کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، بھارتی وائرس کے شکار شخص کی عمر 41 سال ہے، جنوبی افریقی وائرس کے شکار افراد کی عمریں 18 اور 38 سال ہیں، کورونا سے متاثرہ تینوں افراد کا تعلق پشاور سے ہے۔

سیکریٹری صحت امتیاز حسین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ عوام کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کریں کیوں کہ جنوبی افریقہ اور بھارتی وائرس تیزی سے پھیلتا ہے اور خطرناک ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں