ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغان فوج کے طالبان پر حملے میں 20 افراد ہلاک

افغان فوج نے اطلاع دی ہے کہ  ملک کے جنوبی صوبے ہلمند  میں طالبان عسکریت پسندوں  پر فضائی حملوں میں 20 افراد مارے گئے۔

فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نہر سراج علاقے میں  ترک شدہ فوجی اڈے پر لوٹ مار کرنے والے طالبان عسکریت پسندوں پر فضائی حملہ کیا گیا جس سے 20 بے بس ہو گئے۔

بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں ہلاک شدگان میں لوٹ مار کے دوران  ارد گرد موجود چند شہری بھی شامل  ہیں۔

دوسری جانب طالبان نے دعوی کیا ہے کہ فوج کے فضائی حملے میں 30 افراد مارے گئے ہیں جو کہ سارے  کے سارے عام شہری تھے۔

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد  نے افغان فوج  کو شہریوں  کو ہدف بنانے کا مورد ِ الزام ٹہرایا ہے۔

علاقے میں ٹیلی فون کا نظام درہم برہم ہونے کی بنا پر حکام تک رسائی ممکن نہیں۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں