English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نائیجیریا: مسلح حملے میں 88 افراد ہلاک

القمر

مغربی افریقہ کے ملک نائیجیریا کے صوبے کیبی میں مسلح افراد کے حملے میں 88افراد کی ہلاکت کی تصدیق  ہوئی ہے۔

صوبہ کیبی کے پولیس ترجمان نافی ابوبکر نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے تین جون کو کیبی سے منسلک 8علاقوں پر حملہ کیا۔ حملے کے بعد اٹھاسی افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

نافی ابوبکر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کو علاقے کی طرف روانہ کر دیا گیاہےاور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ مسلح افراد کی طرف سے اسی علاقے میں ماہِ اپریل میں کئے گئے  حملے میں 9 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے