English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران: 5.2 کی شدت سے زلزلہ

القمر

ایران کے مغربی صوبے ایلام میں 5.2 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

تہران یونیورسٹی سسمولوجک سینٹر کی طرف  سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق زلزلہ صبح 9 بجکر 24 منٹ پر آیا ۔

 زلزلے کا مرکز صوبہ ایلام کا شہر صالح آباد تھا اور اس کی زیرِ زمین گہرائی 9 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے ۔

زلزلے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کے بارے میں تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے