English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی میں پروفیسر خواتین کی شرح یورپ اور امریکہ کی شرح سے بھی تجاوز کر گئی

القمر

ترک یونیورسٹیوں میں خواتین پروفیسرز کی  شرح یورپی اوسط شرح سے  بڑھ گئی ہے۔

ہائی ایجوکیشن  ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق ترکی میں 129 سرکاری، 74 اوقاف اور 4 اوقاف پروفیشنل  اعلی ادارے سمیت مجموعی طور پر 207 جامعات تعلیمی سرگرمیو ں میں مصروف ہیں جن میں 82 لاکھ 20 ہزار طلبا زیر تعلیم ہیں اور  90 ہزار 338 اساتذہ اور 1 لاکھ 80 ہزار 65 لیکچرار  خدمات ادا کر رہے ہیں۔

ترکی میں 32.5 فیصد شرح  کے حامل  پروفیسر  وں کے عنوان نے 20.8 فیصد شرح کے حامل یورپی یونین کو پیچھے چھوڑ دیا ہے تو امریکہ کے ساتھ یہ  شرح  مساوی ہے۔

ترکی نے خواتین پروفیسروں کی شرح 45 فیصد کے ساتھ  41.3 فیصد شرح کے حامل یورپی یونین اور 42.5 فیصد شرح کے مالک امریکہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے