English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا ایس او پیز کی آڑ میں دکانداروں پر تشدد، ایس ایچ او معطل

کراچی  : مقررہ وقت پر دکان بند نہ کرنے والے دکان داروں کو تھانے میں بند کرنے اور تشدد کرنے کے الزام پر ایس ایچ او سعود آباد کو معطل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سعود آباد پولیس کے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بننے والے دکان دار اظہر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں ان کا کہنا تھا کہ سعود آباد چورنگی پر ان کا ریسٹورنٹ ہے اور کچھ آرڈر آنے کی وجہ سے دکان بند کرنے میں تاخیر ہوگئی تھی۔

دکان دار کے مطابق اس دوران ایس ایچ او سعود آباد پولیس پارٹی کے ہمراہ آئے اور مجھ سمیت دیگر دکان داروں کو موبائل میں ڈال کر تھانے لے گئے، ہمارے موبائل فون بند کر دیئے اور لائن میں کھڑا کر کے ہمیں ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور گلے روز رات 9 بجے ہمیں چھوڑا۔

police victim

police victim

متاثرہ دکان دار کا کہنا ہے کہ ایس او پیز خلاف ورزی پر کاروبار کرنے والوں پر اس طرح کے انسانیت سوز سلوک کی اجازت پولیس کو کس نے دی؟ پولیس کے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بننے والے اظہر نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انھیں انصاف فراہم کیا جائے اور ایسے عناصر جو پولیس کی بدنامی کا باعث بن ر ہے ہیں ان سے سختی سے باز پرس کی جائے۔

واقعے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اعلیٰ پولیس حکام نے ایس ایچ او سعود آباد زبیر الاسلام کو معطل کر کے سعادت بٹ کو ایس ایچ او سعود آباد تعینات کر دیا۔

ایس پی لانڈھی شاہنواز چاچڑ کا کہنا ہے کہ پولیس کو تشدد کی اجازت نہیں ہے اور ہوٹل کے مالک پر کیے جانے والے تشدد کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے