*** القدس العربی: اسرائیل کے وزیر خارجہ غابی آشکنازی نے عبوری وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کو مسجد اقصیٰ کے اطراف میں شدید کشیدہ فضاء کے بارے میں متنبہ کیا ہے۔
*** الدستور: امریکہ کو القدس کے حالات اور غزہ پر کسی اور حملے کے امکان پر اندیشوں کا سامنا ہے۔
*** الجزیرہ : النہدہ بیراج سے متعلق مصر اور سوڈان کی تنبیہات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ایتھوپیا نے بھی کسی بھی قسم کے حملے کو رفو کرنے کے لئے تیار ہونے کا اعلان کیا ہے۔
*** در اسٹینڈرڈ: روس کی حکومت رواں سال کے آخر تک نارتھ اسٹریم پائپ لائن کو مکمل کرنے کا پروگرام رکھتی ہے۔
*** فرنکفرٹ الگمائنے زیتنگ: ساکسونیا ۔انہالٹ میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات، کرسچئین ڈیموکریٹ یونین جرمنی کے لئے متبادل پارٹی کے مقابل ووٹوں کی بھاری تعداد کے ساتھ جیت گئی۔
*** اشپیگل: کورونا ہرجانہ،امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس وباء کی وجہ سے چین سے 10 ٹریلین ڈالر ہرجانہ طلب کیا ہے۔
*** الپائس: شہری تحفظ کےقانون نے اصلاحات مذاکرات کو جام کر دیااسپین کی وزارت داخلہ حکومتی اتحادی یونیداس پودیموس کی مخالفت کے باوجود سرحد پر گرفتار کئے جانے والے غیر قانونی نقل مکانوں کی فوری واپسی پر مُصر ہے۔
*** الیونیورسل: کامیاب انتخابی مرحلے پر امریکہ کی طرف سے میکسیکو کو مبارکباد۔
*** الکومرسیو: پیرو میں عام انتخابات، کیکو فوجیموری 52.4 فیصد تک پہنچ گئِں، پیدرو کاسٹیلو کے ووٹوں کی شرح 47.5فیصد۔
*** لے پارزئین: غیر ملکی سرمایہ کاری کے معاملے میں فرانس یورپ کے سب سے جاذب ملک کے طور پر اپنی حیثیت کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔
*** لے موند: صدر امانوئیل ماکرون ملک میں جدیدیت کے آغاز کے لئے ملک کی صحت کی بہتر صورتحال سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔
*** لے فگارو: فرانس خطرے کے شکار سینکڑوں افغان مزدوروں کو قبول کرے گا۔
*** تاس: روس کے وزیر صحت میخائل موراشکو نے کہا ہے کہ ملک کے نصف سے زائد حصے میں شرح اموات وباء سے قبل کے اعداد و شمار پر آ گئی ہے۔
*** لنتا: یوکرائن کے صدر ولادی میر زلنسکی نے کہا ہے کہ ہمیں امریکہ کے روس کی ‘نارتھ اسٹریم ۔2’ پائپ لائن پر پابندیاں نہ لگانےکے فیصلے پر حیرت ہے۔
*** ریا نووستی: امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ روس کے اپنی پالیسی میں تبدیلی لانے پر ہم تعاون کے لئے تیار ہیں۔ لیکن 16 جون کو متوقع پوتن۔ بائڈن مذاکرات میں ماسکو کے کسی ایسے ارادے کا اظہار کرنے کے بارے میں ہمیں شبہات کا سامنا ہے۔
