English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سری لنکا: موسلا دھار بارشیں اور سیلاب، ہلاکتوں کی تعداد 14 ہو گئی

القمر

سری لنکا میں سیلاب کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔

ملک کے قومی آفات مرکز کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق 3 جون سے جاری موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے  سیلاب کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، 66 افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا ہے اور 2 افراد لاپتہ ہیں۔

بیان کے مطابق سیلاب کی وجہ سے 800 کے قریب گھروں کو نقصان پہنچا ہےاور 5 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل کر دیا گیا ہے۔

علاقے کے متعدد مقامات کے لئے رسل و رسائل کے راستے مسدود ہیں اور آفت نے 2 لاکھ 45 ہزار افراد کو متاثر کیا ہے۔

سری لنکا بحری بیڑے نے ہنگامی امدادی کاروائیوں کے ساتھ تعاون کے لئے33 افراد پر مشتمل ٹیم کو علاقے میں متعین کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے