ترکی نے پاکستان میں ٹرین حادثے میں 38 سے زائد افراد کی ہلاکتوں پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔
دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ صوبہ سندھ کے گوٹکی میں رونما ہونے والے ٹرین حادثے میں 38سے زائد اموات اور بھاری تعداد میں زخمی ہونے کی اطلاع پرہمیں دلی صدمہ پہنچا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہم اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی فی الفور شفایابی کے دعاگو ہیں اور حکومتِ پاکستان و برادر پاکستانی عوام سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں۔
