علیحدگی پسند تنظیم پی کےکے نے عراق کے شہر دوہوک میں ایک پشمرگہ کو ہلاک کر دیا۔
مقامی پریس کے مطابق، دہشتگرد تنظیم پی کےکےنے دوہوک کے قصبے زاہو میں پشمرگہ قوتوں پر حملہ کر دیا ۔
اس واقعے سے متعلق ایک عہدے دار کا کہنا ہے کہ صبح کے اوقات میں پی کےکے کے ایک ماہر نشانے باز کی گولی لگنے سے ایک پشمرگہ ہلاک ہو گیا ۔
واضح رہے کہ پی کےکے نے پانچ جون کو دوہوک کے قصبے آمدی میں بھی پشمرگہ قوتوں کے خلاف گھات لگا کر حملہ کر دیا تھا جس میں پانچ پشمرگہ ہلاک اور سات زخمی ہو گئے تھے۔
