English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قومی اقتصادی کونسل نے اگلے مالی سال کیلئے دوہزارایک سوارب روپے کے ترقیاتی تخمینے کی منظوری دے دی

القمر

قومی اقتصادی کونسل نے اگلے مالی سال کے لئے دوہزارایک سوارب روپے کے کل ترقیاتی تخمینے کی منظوری دی ہے جس میں سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے لئے نوسوارب روپے شامل ہیں۔

کونسل کااجلاس اسلا م آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں سالانہ منصوبے دوہزاراکیس۔بائیس کے لئے چھوٹے پیمانے پرمعاشی ڈھانچے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں مالی سال دوہزاراکیس۔بائیس کیلئے شرح نموکامجوزہ ہدف چارعشاریہ آٹھ فیصد مقرر کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس کو بتایاگیا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے فعال ہونے کے بعد متعدد منصوبوں کی تکمیل کے لئے کام جاری ہے۔ان منصوبوں میں سکھر۔حیدرآبادموٹروے، سیالکوٹ۔کھاریاں موٹروے کے منصوبے شامل ہیں جواگلے مرحلے میں ہیں۔دوسرے بڑے منصوبے جن میں کراچی سرکلرریلوے، کے پی ٹی پیپری،فریٹ کوریڈور، کھاریاں۔راولپنڈی موٹروے،بلکسرمیانوالی روڈ،کوئٹہ۔کراچی چمن ہائی وے شامل ہیں، کااجراء اسی سال کیاجائے گا۔وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں پرعملدرآمدکی رفتار بڑھانے پر زوردیاتاکہ معیشت کے استحکام کے ذریعے حاصل کئے گئے فوائدکوعوام کی فلاح وبہبود کے لئے منتقل کیاجاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے